ایک ماہ قبل کے پی والے بھائیوں کو جب ھمارا رمضان کا چاند دکھا تو اسکی موٹائی سے ھمیں طعنے دئیے کہ ھم روزہ کھا گئے تھے استغفراللہ ۔اب آج کا چاند تو بہت باریک ھےجناب اور ھاں یہ آج کا چاند انہی کے موٹے و باریک والے نظرئیے کے مطابق باریکی کے اعتبار سے ایک دن ھی کا نیا و تازہ ثابت ھو رھا ھے جس طرح کل چاند کی، کے پی کے لوگوں نے بیسیوں شہادتیں دیں ان سے سوال ھے آج جو چاند نظر آیا بہت باریک ھے مگر نظر تو سب کو آرھا ھے کیونکہ چاند ھوتا ھے تو سب کو نظر آتا ھے سوال یہ کہ آج اتنا باریک چاند ھے تو کل والا کیسا تھا اور کیااس سے بھی باریک تھا ؟ اور کتنا باریک تھا؟؟😳

اختر کالونی میں آتشزدگی کا واقعہ

جمعہ 16 جون 2017 کو اختر کالونی، سیکٹر ڈی، گلی نمبر 4، مکان نمبر 229 میں سہہ پہر کے وقت آگ بھڑک اٹھی۔ گلی نمبر ۴ کے نوجوانوں نے کینٹونمنٹ بورڈ کلفٹن  کی آگ بجھاننے والی ایک گاڑی  کے ساتھ مل کر تقریباً دو گھنٹے کی انتھک محنت   کے بعد اس آگ پر قابو پالیا […]

بھارتی مقبوضہ کشمیر سے آنے والوں کو آزاد کشمیر نہیں جانے دیا جاتا، اور جواب دیا جاتا ہے کہ آپ کے پاس ویزہ نہیں ہے کشمیر کا۔ (معروف صحافی حامد میرصاحب کی ایک گفتگو سے اقتباس کا خلاصہ) بھارتی بزنس مین جندال کے پاس کن کن شہروں کا ویزہ تھا ؟ کوئی بتائے گا ؟ جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ مری بھی گیا۔

غیر ارادی طور پر اگر آپ سے کوئی غلطی ہوجائے، اور آپ اپنی غلطی پر شرمسار ہوتے ہوئےدوست سے معافی مانگیں تو آپ کیا امید رکھیں گے ؟ یہی ناں کہ آپ کو معاف کردیا جائے اور دوستی پھر بحال ہوجائے۔ یہی امید دوسرے لوگ بھی آپ سے رکھتے ہیں۔۔ درگزر کرنے کی عادت اپنائیے۔