دوست پوچھتے ہیں میں جماتے سلامی کیوں بولتا ہوں ؟ اس لئے کے انھوں نے تقریباً ہر طاقت ور اور ہر صاحبِ اقتدار کو سلامی دی ہے۔ نواز شریف، مشرف، زرداری، دوبارہ نواز شریف اور عمران خان، اور اب آنے والے دنوں میں پھر زرداری، ان سب کے ساتھ جماتے سلامی سے روابط کی تاریخ دیکھ لیں وجہ تسمیہ سمجھ آجائے گی۔

ایک ماہ قبل کے پی والے بھائیوں کو جب ھمارا رمضان کا چاند دکھا تو اسکی موٹائی سے ھمیں طعنے دئیے کہ ھم روزہ کھا گئے تھے استغفراللہ ۔اب آج کا چاند تو بہت باریک ھےجناب اور ھاں یہ آج کا چاند انہی کے موٹے و باریک والے نظرئیے کے مطابق باریکی کے اعتبار سے ایک دن ھی کا نیا و تازہ ثابت ھو رھا ھے جس طرح کل چاند کی، کے پی کے لوگوں نے بیسیوں شہادتیں دیں ان سے سوال ھے آج جو چاند نظر آیا بہت باریک ھے مگر نظر تو سب کو آرھا ھے کیونکہ چاند ھوتا ھے تو سب کو نظر آتا ھے سوال یہ کہ آج اتنا باریک چاند ھے تو کل والا کیسا تھا اور کیااس سے بھی باریک تھا ؟ اور کتنا باریک تھا؟؟?

بھارتی مقبوضہ کشمیر سے آنے والوں کو آزاد کشمیر نہیں جانے دیا جاتا، اور جواب دیا جاتا ہے کہ آپ کے پاس ویزہ نہیں ہے کشمیر کا۔ (معروف صحافی حامد میرصاحب کی ایک گفتگو سے اقتباس کا خلاصہ) بھارتی بزنس مین جندال کے پاس کن کن شہروں کا ویزہ تھا ؟ کوئی بتائے گا ؟ جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ مری بھی گیا۔

غیر ارادی طور پر اگر آپ سے کوئی غلطی ہوجائے، اور آپ اپنی غلطی پر شرمسار ہوتے ہوئےدوست سے معافی مانگیں تو آپ کیا امید رکھیں گے ؟ یہی ناں کہ آپ کو معاف کردیا جائے اور دوستی پھر بحال ہوجائے۔ یہی امید دوسرے لوگ بھی آپ سے رکھتے ہیں۔۔ درگزر کرنے کی عادت اپنائیے۔