زینب کے والد نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف مانگا تو عمران خان صاحب بولے: اسکا مطلب ہے لوگوں کا جو اعتماد ہے (پنجاب) حکومت پہ اور پولیس پہ ، وہ زیرو(صفر) ہے۔ اب عاصمہ کے والد نے آرمی چیف سے مدد مانگی ہے تو اسکا بھی یہی مطلب ہوا ناں کہ لوگوں کا جو اعتماد ہے (خیبر پختونخواہ) حکومت پہ اور پولیس پہ ، وہ زیرو(صفر) ہے۔

امامِ خانہ کعبہ جناب عبد الرحمٰن السدیس فرماتے ہیں : “شکر خدا کا، ہمارا بادشاہ اور ٹرمپ دنیا و انسانیت کو امن استحکام اور ترقی کی طرف لے جارہے ہیں” ۔ امن کی مثال دیکھنی ہو تو عراق و افغانستان کو دیکھ لیجئے، استحکام کی مثال دیکھنی ہو تو شام و یمن کو دیکھ لیں، اور ترقی کی مثال دیکھنی ہو تو دیکھیے کہ امریکہ و سعودی عرب نے ایران کی خصوصی معاونت کے ساتھ پاکستان کو ترقّی معکوس میں پہلے نمبر پر لاکھڑا کیا ہے۔

دوست پوچھتے ہیں میں جماتے سلامی کیوں بولتا ہوں ؟ اس لئے کے انھوں نے تقریباً ہر طاقت ور اور ہر صاحبِ اقتدار کو سلامی دی ہے۔ نواز شریف، مشرف، زرداری، دوبارہ نواز شریف اور عمران خان، اور اب آنے والے دنوں میں پھر زرداری، ان سب کے ساتھ جماتے سلامی سے روابط کی تاریخ دیکھ لیں وجہ تسمیہ سمجھ آجائے گی۔