زینب کے والد نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف مانگا تو عمران خان صاحب بولے: اسکا مطلب ہے لوگوں کا جو اعتماد ہے (پنجاب) حکومت پہ اور پولیس پہ ، وہ زیرو(صفر) ہے۔ اب عاصمہ کے والد نے آرمی چیف سے مدد مانگی ہے تو اسکا بھی یہی مطلب ہوا ناں کہ لوگوں کا جو اعتماد ہے (خیبر پختونخواہ) حکومت پہ اور پولیس پہ ، وہ زیرو(صفر) ہے۔

امامِ خانہ کعبہ جناب عبد الرحمٰن السدیس فرماتے ہیں : “شکر خدا کا، ہمارا بادشاہ اور ٹرمپ دنیا و انسانیت کو امن استحکام اور ترقی کی طرف لے جارہے ہیں” ۔ امن کی مثال دیکھنی ہو تو عراق و افغانستان کو دیکھ لیجئے، استحکام کی مثال دیکھنی ہو تو شام و یمن کو دیکھ لیں، اور ترقی کی مثال دیکھنی ہو تو دیکھیے کہ امریکہ و سعودی عرب نے ایران کی خصوصی معاونت کے ساتھ پاکستان کو ترقّی معکوس میں پہلے نمبر پر لاکھڑا کیا ہے۔

کشمیری بچے

  یہ میری اپنی لکھی ہویی تحریر ہے۔ چند دن قبل میرا اپنے آبائی علاقہ کشمیر جانا ہوا، صرف دو دن وہاں رکا اور پھر واپسی۔ ۱۶ اگست بدھ کا دن تھا جب میں راولاکوٹ کے ایک قریبی گاوں سے پنڈی کے لئے ایک ٹیوٹاہائی ایس میں سوار ہوا۔ ڈائریکٹ اس واقعہ کی طرف آتا […]