امامِ خانہ کعبہ جناب عبد الرحمٰن السدیس فرماتے ہیں : “شکر خدا کا، ہمارا بادشاہ اور ٹرمپ دنیا و انسانیت کو امن استحکام اور ترقی کی طرف لے جارہے ہیں” ۔ امن کی مثال دیکھنی ہو تو عراق و افغانستان کو دیکھ لیجئے، استحکام کی مثال دیکھنی ہو تو شام و یمن کو دیکھ لیں، اور ترقی کی مثال دیکھنی ہو تو دیکھیے کہ امریکہ و سعودی عرب نے ایران کی خصوصی معاونت کے ساتھ پاکستان کو ترقّی معکوس میں پہلے نمبر پر لاکھڑا کیا ہے۔