نواز شریف کی ریلی

سیانے کہتے ہیں
بے وقوف دوست سے عقلمند دشمن بہتر ہوتا ہے۔
اس کی جیتی جاتی مثال بلکہ مثالیں ہمیں گزشتہ روز مسلم لیگ نون کی ریلی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور تویٹر پر دیکھنے کو ملیں جہاں مسلم لیگ نون کے حامیوں نے میاں نواز شریف کی محبت میں وہ وہ تصاویر شیئر کر ڈالیں جو بعد میں انہی کی پارٹی کے لئے جگ ہنسائی کی وجہ بنیں۔
آئیے ان میں سے چند ایک کو دیکھتے ہیں۔
۱) سب سے پہلے پیشِ خدمت ہے مسلم لیگ کے ایک وفادار اور جیالے کارکن  کی فیس بک پوسٹ

یہ تصویر در اصل شہیدِ ناموسِ رسالت ﷺ ، جناب غازی ملک ممتاز حسین قادری صاحب کے جنازے کی ہے، اصل تصویر دیکھنے کے لئے مندرجۃ ذیل میں سے کسی بھی ایک لنک کو وزٹ کر لیجئے:

ملک ممتاز حسین قادری صاحب کا تاریح ساز نمازہ جنازہ


Namaz E Janaza of Hazrat Ghazi Mumtaz Hussain Qadri (May Allah by pleased with him) Shaheed

۲) اب پیش ہے مسلم لیگ اور میاں نواز شریف کے ایک اور چاہنے والے کی فیس بک پوسٹ، جسمیں جناب فیض آباد انٹرچینج پر لاکھوں کا مجمع دکھا رہے ہیں


یہ تصویر اصل میں جنوری ۲۰۱۷ میں امریکہ میں ہونے والے خواتین مارچ کی ہے، اس تصویر کو مندرجہ ذیل لنک پر دیکھا جاسکتا ہے:
http://www.politicususa.com/tag/womens-march-on-washington-crowd-size
یہ صرف دو مثالیں ہیں جن کو دیکھ کر اندازہ ہوجاتا ہے کے ہزاروں کے مجمعے کو لاکھوں کروڑوں کا مجمع بتانے کے لیے کیا کیا اور کیسے کیسے بھونڈے جھوٹ بولے جا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *